نائیجیریا میں اکانوے افراد کا اغوائ

نائیجیریا کے شمالی علاقوں سے ساٹھ لڑکیاں اور اکتیس مرد مختلف شہروں سے اغواء کر لیے گئے۔یہ گروپ پچھلے ہفتے اغواہ کیے گئے۔یہ اغواء کی وارداتیں بوکوحرام کی تنظیم نے کیں۔اغواء کے دوران تیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جبکہ مختلف پبلک مقامات پر ایک سو اٹھارہ افرد کو ہلاک کیو گیا۔اس تنظیم کا دیہی علاقوں پر مکمل کنٹرول ہے جس کی وجہ سے مقامی پولیس انکی وارداتوں کے اعداد و شمار بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ایک فرار ہونے والے دیہاتی کے مطابق گائوں میں اس تنظیم کے کارکن شکار کی تلاش میں گھوم پھر رہے ہیں۔
نائیجیریا کے سیاستدانوں اور فوج کو اس معاملے میں سستی سے کام لینے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ماہ اپریل میں دو سو نو عمر لڑکیوں کو ان کے ہاسٹل سے ٹرک میں ڈال کر اغواء کر لیا گیا تھا۔جبکہ 54 چون مغوی لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔اغوا کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھی قیدیوں کو رہا کر دے جبکہ حکومت اس کے لیے رضامند نہیںتنظیم نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ساتھیوں کو رہا نہ کا گیا تو وہ لڑکیوں کو بیچ دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں