نئے نارویجن بجٹ پر شدید نقطہ چینی

پارلیمنٹ میں بدھ کے روز پیش کیے جانے والے بجٹ کو مختلف پارٹیوں نے شدید نقطہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ٹیکس میں کٹوتی کی وجہ سے اسے امراء کا بجٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ لیبر پارٹی کے سربراہ یونس گہر کا کہنا ہے کہ اس بجٹ سے امیر اور غریب کا فرق ذیادہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی اور ترقیاتی پارٹی ایک غیر سماجی بجٹ پیش کر رہی ہیں مگر وہ مستقبل کے مسائل کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیتیں۔
جبکہ مرکزی پارٹی نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ کنزرویٹو پارٹی کے لیے ایک خوش خبری ہے کیونکہ اس سے ذیادہ امیر لوگ مستفید ہو سکیں گے جو کہ اس پارٹی کے ووٹ بینک ہیں۔اس بجٹ پر بحث جاری ہے جو کہ ماہ دسمبر تک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں