”میں آپ کیلئے دو کتابیں لایا ہوں جو کہ ۔۔“ سیلانی ٹرسٹ کے بانی نے وزیراعظم عمران خان کو کونسی دو کتابیں دیں ؟ جانئے

”میں آپ کیلئے دو کتابیں لایا ہوں جو کہ ۔۔“ سیلانی ٹرسٹ کے بانی نے وزیراعظم عمران خان کو کونسی دو کتابیں دیں ؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر سکیم کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا کہ پہلے فیز میں 112 لنگر خانے کھولیں جائیں گے اور اس کے بعد اسے چھوٹے شہروں تک پھیلائیں گے ۔سیلانی ٹرسٹ کے بانی نے وزیراعظم عمران خان کو دو کتابوں کا تحفہ بھی دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے ہوئے سیلانی ٹرسٹ کے بانی بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمارے وزیراعظم کی کئی باتیں سنیں ہیں اور جب میں نے ان کی باتوں کا میڈیا میں اظہار کیا تو لوگوں نے شکوہ کیا کہ آپ نے ان کو ہیرو بنا دیاہے ، میں نے جواب دیا کہ میں نے نہیں بلکہ انسان کی نیت اس کو ہیرو بناتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ الحمدللہ سیلانی 1999 میں قائم ہوا اور ہم نے نیت کی کہ پیدائش سے لے کر موت تک زندگی کے ہر شعبے میں کام کریں گے جس کامقصد صرف غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنا ہے ۔

سیلانی ٹرسٹ کے بانی نے گفتگوکے دوران کہا کہ میں آپ کیلئے دوکتابیں لایا ہوں ،”حضرت عمرؓ بن عبدالعزیز“ ، یہ ہمارا نصاب ہے اور دوسری کتاب ” سود کا وبال “ ۔ آپ جب آئے تو ہر فورم پر ریاست مدینہ کی بات کی اور زبان پر جو یہ جملہ ہے ہو سکتاہے کہ یہ آپ کو بخشوا دے ۔انہو ں نے کہا کہ ریاست مدینہ اور سود دونوں ضد ہیں ، میں نے صدر پاکستان کو دس کتابیں دی ہیں ،چاہتاہوں کہ ایف بی آر کے چیئرمین کو بھی یہ کتا ب دی جائے ، خزانے کے وزیر کو بھی دی جائے اور وہ اسے پڑھیں ، ہمارے ساتھ سود جڑا رہے گا تو عمران خان جو ترقی چاہتے ہیں اس کے راسے میں رکاوٹیں ہیں ،سود اللہ سے جنگ ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں