میرے خواب میری زندگی


میں خواب دیکھتی ہوں یقیناً آپ بھی دیکھتے ہونگے۔ہو سکتا ہے آپ نے کبھی کوئی سچا خواب بھی دیکھا ہو۔اگر ایسا ہے تو ہمیں بھی لکھ بھیجیں آخر ہم بھی تو دیکھیںآپ کیا خواب دیکھتے ہیں۔یا پھر یہ کہ آپ کو آپ کے خوابوں کی تعبیر ملی یا نہیں!! گر نہیں ملی تو آئیں ہم مل کر خواب دیکھیں آپ کو تعبیر ضرور ملے گی۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
میرے خواب ہیں میری زندگی
مجھے خواب بن کے ملا کرو
آج زیر نظر مضمون میں آپ پڑہیں گے کہ خواب کیوں آتے ہیں؟سچے خواب در حقیقت کیا ہیں؟خوابوں سے صحت اور دوسرے مسائل میں کیسے رہنمائی لی جا سکتی ہے؟ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ سچے خواب کیسے دیکھے جا سکتے ہیں؟؟یہ سب جاننے کے لیے آپ پڑھتے رہیں میر ے کالمز اور ہر روز وزٹ کریں اردو فلک ڈاٹ کام کو ہو سکا ہے ایک روز آپ کو بھی میری طرح اپنے خوابوں کی تعبیر مل جائے۔
انسان ازل سے خواب دیکھتا آ رہا ہے اور ابد تلک دیکھتا رہے گا۔خواب نیند کا حصہ ہیں۔ یہ ہرشخص کو آتے ہیں۔گہری نیند کے خواب ہمیں یاد نہیں رہتے جب کہ کچی نیند کے خواب ہمیں یاد رہ جاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کوخوابوں کے بارے میں مختلف ماہرین کی رائے ریسرچ اور مذہبی حقائق و حوالے دیں گے۔ماہرین کے مطابق خواب دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک سچے خواب جو کہ آنے والے واقعات کی نشاندہی کرتے ہیں دوسرے خیالی یہ صرف وہم اور ذہنی بیماری کی وجہ سے آتے ہیں۔دراصل یہ دونوں نظریات ہی صحیح ہیں۔اصل مسلئہ خوابوں کو پہچاننے،انہیں جانچنے اور انکی صحیح تعبیر بتانے میں ہے۔یہ کام کوئی ماہر ہی کر سکتا ہے۔خواب کی تعبیر بتانے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک با کردار سچا ایماندار صاحب کردار اور صاحب علم انسان ہو۔خواب بھی انسانی زندگی کاایک حصہ ہیں خواہ وہ سچے ہوں یا جھوٹے۔دونوں طرح کے خواب اپنے اندر خاص مطلب رکھے ہیں۔اگر خواب سچے نہیں ہیں تب بھی وہ کسی جسمانی عارضے یا نفسیاتی مسلے کی نشاندہی کرتے ہیں۔خوابوں کے ذریعے انسان اپنے جسمانی عوارض اور بیماریوں کا پتہ لگا کر انکا علاج کرو اسکتا ہے۔اگر آپ کوئی ایک ہی خواب بیماری کے دوران بار بار دیکھتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو ضرور بتائیں ۔ اس سے داکٹر کو آپ کے مرض کی تشخیص میں مدد ملے گی۔

کچھ خواب دلچسپ اور مفید بھی ہوتے ہیں۔ایک میڈیکل کی طالبہ اپنے فائنل ائیر کے امتحان کے لیے سخت پریشان تھی۔ اس نے خواب میں ایک بزرگ آئے انہوں نے اسے بلیک بورڈ پر سارے سوالات ہر مضمون کے لکھ دیے۔ اس نے وہی سوالات یاد کرلیے۔ وہ اسٹوڈنٹ اپنے کالج میں ٹاپ کر گئی ۔ لیکن ایسے خوشقسمت خواب بہت کم آتے ہیں۔اسی طرح ایک عور ت کے شوہر نے خواب دیکھا ۔ اسکی بیگم خوابوں کی تعبیر بتانے کا علم جانتی تھی۔ ان لوگوں نے کہیں چھٹیاں گزارنے جانا تھا۔ اس لیے اس عورت نے اپنے شوہر کو تعبیر نہ بتائی۔ اس لیے کہ اس کے شوہر نے اسی ے متعلق خواب دیکھا تھا۔ اس خواب کا مطلب تھا کہ تمہاری بیوی فضول خرچی کرے گی۔ اس عورت نے سیر میں خوب شاپنگ کی اور بعد میں اپنے شوہر کو تعبیر بتائی۔
کچھ خواب حادثات سے بچنے کی وارننگ بھی دیتے ہیں۔مایا تہذیب پر ریسرچ کرنے والی ایک نارویجن جرنلسٹ خاتون نے کا کہنا ہے کہ ناروے میںخوابوں کی ریسرچ کا ایک ادارہ ہے۔ یہاں لوگ ایسے خواب جن سے کسی آفت یا بڑے حادثے کا ہونا ظاہر ہو اس ادارے کو بتاتے ہیں ۔ یہ ادارہ خواب کا تجزیہ کر کے متلقہ شعبے کو خبردار کر دیتے ہیں۔ اس طرح حادثات کو روکا تو نہیں جا سکتا لیکن اس سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتاہے۔ اسی طرح ایک خاتون جو اکثر سچے کواب دیکھتی تھی اس نے کسی بحری جہاز کے ڈوبنے کا خواب دیکھا ۔ اس نے خواب کی ریسرچ کے ادارے کو اپنے خواب کے بارے میں بتایا۔اس خواب کے مطابق ساحل سمندروں کے ایمرجنسی اسکوارڈ اور راڈار الرٹ کر دیے گئے۔انہی دنوں میں ایک بحری جہاز کو حادثہ پیش آیا مگر الرٹ ایمرجنسی کی وجہ سے متوقع نقسان سے بہت کم نقصان ہوا۔یہ چند برس پہلے کا واقعہ ہے۔
قرآن حکیم یں بھی سچے خوابوں کی افادیت کے بارے میں ذکر موجود ہے۔سچے کوابوں کو نبوت کا اڑتالیسوا حصہ قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح پیغمبروں کے خواب بھی تاریخ اسلامی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جن لوگوں کو رب کریم دوست رکھتا ہے انہیں سچے خواب آتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے دوست اپنے دوستوں کو باتیں بتاتے یں رب کریم بھی اپنے پسندیدہ بندوں کو خواب کے ذریعے اشارات دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں