”میری زندگی میں امن ہو جائے تو میں بور ہو جاتا ہوں اور پھر میں۔۔۔“ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ شرکاءقہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے

”میری زندگی میں امن ہو جائے تو میں بور ہو جاتا ہوں اور پھر میں۔۔۔“ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ شرکاءقہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میری زندگی میں امن ہو جائے تو میں بور ہو جاتا ہوں اور پھر ٹی وی پر اپنے مخالفین کو سن لیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح تعلیم اور تحت ہے تاہم ابھی مشکل وقت ہے لیکن اس کے باوجود تعلیمی معیار پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اچھے تعلیمی ادارے کبھی معیار نہیں گرنے دیتے اور تعلیم کا معیار برقرار رکھنے پر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہوتی ہے، میں جب سیاست میں آیا تو سب نے مجھے ڈرایا بالخصوص جب میں نے الطاف حسین کو دہشت گرد کہا تو سب نے مجھے کہا کہ اب آپ نہیں بچ پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں زیادہ دن کیلئے امن ہو جائے تو میں بور ہو جاتا ہے اور پھر بوریت ختم کرنے کیلئے ٹی وی پر اپنے مخالفین کو سن لیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں