موٹر سائیکل سوار ایک سو اٹھتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر لائسنس سے محروم

موٹر سائیکل سوار ایک سو اٹھتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر لائسنس سے محروم
جمعہ کی رات صوبہ ویسٹ فولڈ میں ایک بیس سالہ موٹر سائیکلسٹ کو پولیس نے موٹروے پر ایک سو اٹھتر کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتات سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے روک لیا۔مقامی اخبار تھونس برگ بلاد Tønsberg Blad کے مطابق موٹر سائیکلسٹ سے اس کا موٹرسائیکل پولیس نے قبضے میں لے لیا اور اس کا لائسنس ضبط کر لیا۔قانونی طور پر اس علاقہ میںسو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے جو کہ ذیادہ سے ذیادہ ایک سو دس تک جا سکتی ہے۔تاہم اگر کسی ٹرانسپورٹ کی رفتار ایک سو پینسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تجاوز کر جائے تو اسے قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس موٹر سائیکلسٹ کی یہ آزادی عارضی ثابت ہو گی اور اسے کسی وقت بھی عدالت سے قید کی سزاء سنائی جا سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں