موسم سرماء کی دو نعمتیں گاجر اور مولی

نوشین اسلم

جس طرح موسم انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں اسی طرح پھل اور سبزیاں بھی اپنے موسم میں انسانی صحٹ کی بہتری کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ایسی ہی دو مشہور اور ہر گھر میں استعمال ہونے والی موسم سرماء کی سبزیاں گاجر اور مولی ہیں۔
گاجر
یہ موسم سرماء کی ایک مشہور سبزی ہے۔یہ ایک پودے کی جڑ ہے۔قدرت کا یہ حسین تحفہ گاجر بیٹا کیروٹین سے بھری ہوتی ہے۔ایک گاجر کے کھانے سے آپ کو درکار دن بھر کے لیے وٹامن اے آسانی سے مل جاتاہے۔گاجر ہمارے جسم کو اضافی ریڈیائی اور الٹرا وائلٹ لہروں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔گاجر ہمارے جسم میں خون کے سرخ ذرات کو بڑہاتی ہے۔اس کے اندر تمام وٹامن، وٹامن سی کیلشئیم،پوٹاشیئم،بھی پایا جاتا ہے۔اس سبزی میں فلیو مائی نامی ایک مادہ ہے جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو بڑہاتا ہے۔اس کے علاوہ گاجرمیں کیلشیئم پیکتٹ نامی ایک مادہ ہوتا ہے جو کہ ایک قسم کا ریشہ ہے۔یہ خون کے اندر اضافی کولسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔چقندر کو چھوڑ کر گاجر کے اندر شکر کی مقدار تمام سبزیوں کے مقابلے میں ذیادہ ہوتی ہے۔اس خصوصیت کے باعث اسے سبزیوں کی طرح پکانے کے علاوہ سلاد میں کچا بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔گاجر کی وجہ سے جسم فربہ ہوتا ہے ۔یہ دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
گاجر صحت کے ساتھ حسن میں بھی اضافہ کرتی ہے اور چہرے کو نکھارتی ہے۔تازہ لال رسیلی گاجریں جسم و جلد کو بڑہاپے سے روکتی ہیں اور جلد کو صاف اور نم رکھتی ہیں۔
گاجر کے استعمال سے آنکھوں میں چمک اور نظر میں بہتری آتی ہے۔چہرے کے داغ دھبے کیل مہاسے گاجر کے استعمال سے ختم ہو جاتے ہیں۔اگر آپ کی جلد کیلوں پھنسیوں سے بھری ہو یا دھوپ نے جھلسا دیا ہو تو ایک تازہ درمیانے سائز کی گاجر کو کدو کش کریں۔کیلوں پھنسیوں کے لیے ا س میں ایک چھوٹا چمچہ لیموں ملا کر اسے چہرے پر پانچ منٹ تک کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔پھر پانچ منٹ بعد دھو ڈالیں یہ پیسٹ پانچ منٹ سے ذیادہ نہ لگا رہنے دیں۔کیونکہ بہت گوری جلدپر اسکا رنگ چڑھ سکتا ہے۔
چہرے کی تازگی کے لیے گاجر کے لچھے میں ایک چھوٹا چمچ شہد روغن بادام کی چند بوندیںاور تھوڑا سا گندم کا آٹا ملا کر مساج کریںدس منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
رنگ نکھارنے کے لیے گاجر کا یہ ماسک مفید ہے۔دو چمچ گاجر کا رس اور تھوڑا سا گاجر کا رس نکلا گودا اور ایک برا چمچ چنے کا آٹا ملا کر چہرے پر لگائیں۔بڑی عمر کی خواتین کے چہرے کے لیے یہ ماسک بڑا نکھار لاتا ہے۔اس سے جلد کی جھریاں اور شکنیں دور ہوتی ہیں۔مردہ مسام صاف ہو کر جلد کو نکھار دیتے ہیں۔
گاجر کا حلوہ بھی تازہ گاجر کی طرح مفید ہے۔اس کی افادیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب اس حلوے میں بادام پستہ کھوپرا کشمش اور کھویا کی اضافہ کیا جائے۔اس کے استعمال سے دبلے پتلے نو جوان موڑے تازے ہو جاتے ہیں اور رنگت سرخ و سفید ہو جاتی ہے۔جاری ہے

موسم سرماء کی دو نعمتیں گاجر اور مولی“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں