ملک میں کتنے فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ؟ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے حیران کن اعلان کردیا

ملک میں کتنے فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ؟ عالمی ادارہ صحت کے  ڈائریکٹر نے حیران کن اعلان کردیا 

المی ادارہ صحت یورپ  کے ڈائریکٹر ہنس کلگو نےکہا ہے کہ اگر 95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنس کلگو  کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچاجاسکتا ہے،میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا کورونا وائرس کے خلاف مکمل بچانے کے طورپر کام نہیں کرتا ،اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھوں کے سینیٹائز کرنے سے لے کر تمام دیگر طریقوں کو بھی اپنانا ضروری ہےلیکن ماسک پہننا  ضروری ہے۔ہنس کلگو  نےکورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے سکولوں کو بندکرنے کے اقدام کو غیرموثرقدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو کورونا انفیکشن کا بنیادی کیریئر نہیں مانا گیا،سکولوں کو بند کرنے کاعمل بھی کوڈ کےانفیکشن کی روک تھام کے لئے موثر طریقہ کار نہیں مانا جاسکتا،جو بھی ملک سکولوں کو بند کرنے کے بارے میں غوروفکر کر رہے ہیں ان سے میری درخواست ہے کہ وہ اس کے برے اثرات کے بارے میں بھی غور کریں کیونکہ سکول بند کرنے سے بچوں  کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں