ملک بدر کی جانے والی روسی مصنفہ کی ناروے واپسی

اپنی نئی کتاب میں روسی مصنفہ ماریا املیا اپنے ملک بدر کیے جانے کے واقعات بیان کرتی ہیں۔کتاب کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ملک بدر کرنے کی وجہ ایک ایسا قانون تھا جو صرف ان ر لاگو نہیں ہوتا تھا بلکہ ہر اس شخص پر لاگو ہوتا ہے جس کے پاس کاغذات نہیں اور جو ناروے میں کام کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کتاب میں ان حالت کا تذکرہ کیا جب انہیں کاغذات نہ ہون کی وجہ سے ناروے سے نکال دیا گیاتھا۔
انہوںنے بتایا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے محکمہ ء امیگریشن کے ذریعہ روس واپس بھیج دیاگیا۔اس کے بعد ان کا کیس دوبارہ کھولا گیا اور لوگوں کے دبائوکے باعث حکام کوماریا کو دوبارہ واپس بلانا پڑا۔

اپنا تبصرہ لکھیں