ملالہ سی آئی اے کی ایجینٹ؟؟

جمعہ کے روز یہ خبر کنفرم ہو گئی کہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی اور ایک انڈین کیلاش ستھیارٹھی کو امن نوبل پرائز دیا جائے گا۔ملالہ یوسف زئی کی نامزدگی کی خبر پہلے سے ہی عام تھی مگر انڈین کیلاش کو نوبل پرائز کے لیے منتخب کرنا ایک نئی خبرتھی۔دونوں نے بچوں کی تعلیم کے لیے جدو جہد کی ہے۔کرستیان برگ نے نارویجن نیوز بیو روسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے بارے میں تو مجھے معلوم تھا مگر کیلاش ستیارٹھی کا نام نہیں سنا تھا۔کرستیان نوبل پرائز انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ کا نوبل پرائز پاکستان میں پسند نہیں کیا جائے گا کیونکہ پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ملالہ کسی منصوبے کا حصہ ہے ۔انہی خیالات کا اظہار پاکستانی سیاستدان اور جرنلسٹ فیصل راجہ نے بھی کیا۔اکثریت جس کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ان کے خیال میں ملالہ امریکہ کے اشاروں پر سی آئی اے کے لیے کام کر رہی ہے۔تاہم پاکستانی حکومت اس کی حمائیت کر رہی ہے او ر وزیر اعظم نواز شریف نے اسے قوم کا فخر قرار دیا ہے۔
NTB/UF

ملالہ سی آئی اے کی ایجینٹ؟؟“ ایک تبصرہ

  1. Very true, amrica ki apni tarjihat aur mofadat hain .wo apni politic mofad mein hakomtoon aur afrad ko soport kerta ha.jaise Hosni mubark. Grnl sissi from egypt. Wo kabhi moslmano ke mofadat ke motalq inahi soch sakta.Malala ki hamayet per pakistani qom ke under jo khadshat hain wo bilkul dorost hain, Pakistanion ka ye kahna ke Malala ko prize islam aur moslmano ki mofalfet aur tazlil per mila ha, jis ne us ki bok peri ha wo asani ye bat samjh sakte hain. ALLAHswt ham moslmano ko noore baseert se nawazay ke hame haq, haq nazer aye aur batel,batel nazer aye,AMEEN

اپنا تبصرہ لکھیں