ملائیشین ایئرلائن کے طیارے MH370کو گم ہوئے 4برس ہوگئے لیکن اس میں موجود مسافروں کی لاشیں اب تک بالکل صحیح سلامت ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

ملائیشین ایئرلائن کے طیارے MH370کو گم ہوئے 4برس ہوگئے لیکن اس میں موجود مسافروں کی لاشیں اب تک بالکل صحیح سلامت ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

ملائیشین ایئرویز کی پرواز ایم ایچ 370مارچ 2014ء میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے راستے سے بھٹک کر بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گئی تھی جس کا ملبہ آج تک تلاش نہیں کیا جا سکا۔ اب اس حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے متعلق ایک امریکی ماہر بحر جغرافیہ نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ پوری دنیا سن کر دنگ رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ گیلو نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ’’طیارے کے ساتھ سمندر کی تہہ میں چلے جانے والے مسافروں کی لاشیں کبھی خراب نہیں ہوں گی اور جب کبھی اس کا ملبہ دریافت ہو گا وہ بالکل صحیح سلامت ہوں گی۔
ڈیوڈ گیلو نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاشیں جنوبی بحرہند کی گہرائی اور بے حرکتی(Stillness)کی وجہ سے خراب نہیں ہو گی۔ ان مسافروں کے جسم جہاز کے اندر موجود ہیں جو سمندر کے پیندے میں جا کر بیٹھ گیا ہے۔ سطح کے برعکس اتنی گہرائی اور سکوت میں سمندر ’ٹائم کیپسول‘ کی طرح ہوسکتا ہے جو ہر چیز کو محفوظ رکھتا ہے اور کسی چیز کو گلنے سڑنے نہیں دیتا۔یہ بہت پرسکون جگہ ہوسکتی ہے جہاں آکسیجن بھی انتہائی کم ہو گی۔‘‘ گیلو کا کہنا تھا کہ صرف مسافروں کی لاشیں ہی نہیں، جہاز کا ملبہ، اس کا بلیک باکس، کاک پٹ ریکارڈر اور دیگر ایسی چیزیں بھی ممکنہ طور پر طویل عرصے تک محفوظ رہ سکتی ہیں اور جب بھی نکالی جائیں گے ان سے ڈیٹا حاصل کرنا ممکن ہو گا۔‘‘

اپنا تبصرہ لکھیں