مغلیہ حکومت پر فلم، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے نامزد

(پریس ریلیز)

 تبسّم فاطمہ
گروگرام،17اپریل۔ آرڈی سٹی، پام گروہائٹس میں فلم دی کنگن میکر آف د ی مغل امپائر کا ٹریلر لانچ ہوا۔ یہ فلم گیری فونا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے نامزد ہوئی ہے ۔ اس موقع پر فلم کی پوری ٹیم موجود رہی ۔ فلم کے پروڈیوسر اونیش راج ونشی ہیں جو 18سال ہالینڈ میں گزارنے کے بعد ہندوستان فلم بنانے کے ارادے واپس آئے ہیں۔ اونیش راج ونشی نے بتایا کہ یہ فلم ان کا ڈریم پروجیکٹ ہے ۔ فلم کو مکمل ہونے میں 6مہینہ کا وقت لگا۔ وہ اس کے بعد بھی لگاتار اچھی فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ یہ فلم مغل بادشاہ فرخ سیر کے دور کی کہانی ہے ، جب حکومت سید برادر اور راجہ رتن چند کے پاس تھی ۔ فلم میں مغلیہ حکومت کے اس دور کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ جب ہندو مسلمانوں کے درمیان کافی بھائی چارہ تھا ۔ فلم کی تفصیلات بتاتے ہوئے اونیش راج ونشی نے بتایاکہ اورنگ زیب کے بعد مغلیہ حکومت کمزور پڑگئی تھی ۔ سید برادران نے7 مغل بادشاہوں کی زندگی کو قریب سے دیکھا اور کنگ میکر کا کردار ادا کیا۔ اس فلم کی ہدایت عرفان جامی نے دی ہے ۔ اسکرپٹ اردو کے مشہور و معروف مصنف مشرف عالم ذوقی کی ہے ۔اس فلم کی ایکزیکیٹیو پروڈوسر تبسم فاطمہ ہیں۔ فلم کے اہم اداکاروں میں یودویر بکولیا ، پوجا سنگھ ،پریتی اگروال ، عبرت خان، عباس حیدر اہم ہیں۔ اس موقع پر فلم کا ٹریلر بھی لانچ کیا گیا۔ تبسم فاطمہ کے مطابق ،اونیش راج ونشی ہالینڈسے بہترین فلموں کا خواب لے کر آئے ہیں۔اس فلم کے بعد تین اور تاریخی فلمیں ہیں جو جلد شروع کی جائیں گی ۔ تبسم فاطمہ نے آگے بتایا کہ تاریخی فلموں پر کام کرنا آسان نہیں ہے ۔ اس فلم میں تاریخ سے کسی طرح کے چھیڑ چھاڑ کی کوشش نہیں کی گئی ہے ۔ یہ فلم مغلیہ حکومت کے تعلق سے نئے باب کھولے گی ۔ اونیش راج ونشی کے مطابق ،اس فلم کو بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔ عرفان جامی کے مطابق فلم کا میڈیا بہت حد تک تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ دور اچھی فلموں کا ہے۔ سب سے عمدہ بات یہ ہے کہ تاریخی فلموں کی واپسی ہورہی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں