مسیحی جوڑے کو قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں جلا ڈالا

شاہد جمیل
پولیس نے پچاس ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ اس گروہ میں شامل تھے جنہوں نے ایک عیسائی جوڑے کو جلا کر مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق سجاد مسیح اور صائمہ شمع تین بچون کے والدین تھے۔ جبکہ سائمہ حاملہ تھی۔ان پر الزام تھا کہ ان لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کی ہے۔اس وجہ سے تین دیہاتوں کے ہزار کے لگھ بھگ افراد ان کے گھر کے باہر اکٹھے ہو گئے۔انہوں نے اس گھر کی چھت کو پھاڑڈالا جس میں انہوں نے پناہ لے رکھی تھی۔مشتعل ہجوم نے مل کر ان دونوں کو زدو کوب کیا اور پھر آگ میںڈال کر مارڈالا۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں ایسے کئی واقعات جنم لے چکے ہیں جن میں مذہبی توہین کا الزام عائد کر کے اقلیتوں پر تشدد کیا جاتا ہے جبکہ اس کا کوئی واضع ثبوت نہیںملتا۔
پاکستانی کارکنوں اور عیسائی اقلیتی کمیٹی کے ارکان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں آگ میں جلائے جانے والے افسوسناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سہیل شہزاد

اپنا تبصرہ لکھیں