مسلم کلچر شی مسجد کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

id444 skid 88skمسلم کلچرل سنٹر شی کے زیر اہتمام اتوار کی شام کو عید ملن پارٹی کا رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔اس پروگرام میں شی اور دیگر علاقوں سے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کی میزبان محترمہ عصمہ عامراور ڈاکٹر عاصمہ حسین نے کی ۔ڈاکٹر عاصمہ نے بہت چابکدستی اور دلچسپ انداز میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔پروگرام کے آغاز میں بچوں نے تلاوت قرآن پاک کی ۔اس کے بعدکئی بچوں نے مختلف سورتیں قرآت کے ساتھ سنائیں۔بچوں نے مل کر علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا بھی سنائی جس پر وہاں موجود مہمان جھوم اٹھے۔اس کیب عد بچوں نے اچھے اورگندے بچوں کے موضوع پر ایک خاکہ پیش کیا اور میزبان نے بچوں سے اور کواتین سے مختلف اسلامی سوالات کیے اورانعامات تقسیم کیے۔رنگا رنگ پروگرام کے اختتام

Id 222

میں خواتین اوربچوں کا دلچسپ ڈریس شو بھی ہوا۔
اس کے بعد مہمانوں کی تواضع پیزا اور مختلف ڈشز سے کی گئی۔
مجموعی طورپر یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔سب پاکستانیوں کو اور بچوں کو آپس میں مل بیٹھنے اور اپنے کلچر و مذہب سے روشناس ہونے کا بھرپور موقع ملا۔پروگرام کو ترتیب دینے میں اور مہمانوں کو دعوت دینے میں مسلم کلچر سینٹر شی کی کئی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں