مزیدار بغیر چربی والا گوشت

گوشت عید(عید قربان)مبارک اور ایک نئی ڈش پیش خدمت ہے۔

تین یا چار کلو گوشت چھوٹے یا بڑے ٹکڑے جیسے پسند ہو لے کر اسے
نمک کالی مرچ، لیموں حسب ذائقہ لگا کر 10 تا 15 منٹ تک رکھ دیں۔
پریشر ککر میں نیچے بلاچھلے ہوئے آلو دھو کر نیچے بچھا دیں،اوپر گوشت ٹکا دیں،
پریشرککر کی وسل 15 تا 20 منٹ چلائیں، اور پھر 10 منٹ تک ہلکی آنچ دے کر پریشر ککر کھول لیں لذیذ مزیدار گلا ہوا چربی سے صاف گوشت نکلے گا۔
نیچے والے آلو بھی کھا سکتے ہیں۔ تہ نشین شوربہ چٹنی کا کام دے گا۔
اور جو حضرات چربی سے ڈرتے ہیں(حالانکہ چربی جسم کا ایک اہم اور کارآمد جزو ہے) انکے لئے بھی بہترین ہے کیونکہ چربی نیچے بیٹھ جائے گی۔ آپ اوپر والا گوشت کھا لیں۔
کھائیں اور دعاء میں یاد رکھیں
از:حکیم محمد ساجد پھالیا

یورک ایسڈ کلیسٹرول سے ڈرے ہوئے مریض ضرور استعمال کریں نقصان سے بالاتر ڈش. قربانی کا گوشت بابرکت ہوتا ہے اس سے روحانی فائدہ اٹھائیں دل کو مضبوط بناتا ہے.
جو لوگ کسی قسم کے خوف میں مبتلا ہیں وہ بھی قربانی کا گوشت کھائیں. خوف کو بھگائیں.

اہم نوٹ:ذبح اسلامی طریقہ کے مطابق کریں. اور منقنہ نہ توڑیں اور نہ توڑنے دیں. یعنی حرام مغز نہ کاٹنے دیں اس سے جانور کے جسم سے تمام کا خون نہیں نکلتا جس سے گوشت دیر ہضم رہتا ہے.

پیشکش حکیم میاں محمد عرفان شہزاد
03214287898
مزید کسی قسم کی پریشانی و بدہضمی کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں