محفل میلاد اسٹاک ہوم سویڈناسٹاک ہوم

محفل میلاد اسٹاک ہوم سویڈناسٹاک ہوم

 


(عارف کسانہ نامہ نگار)

فنش اسلامک سینٹر ہیلسنکی فن لینڈ میں سترویں میلادِ مصطفٰیۖ کانفرس منعقد ہوئی جس کا آغاز حافظ مظہر اقبال نعیمی کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ حاجی بشارت مغل ، محمد عدیل چیمہ، قیصر اعجاز چوہدری، ارشد محمود اور نعمان بشارت نے بارگاہِ رسالتۖ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ بریڈ فورڈ سے حاجی نسیم امین چوہدری میلاد کانفرس کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ نظامت کے فرائض انصر رحیم چوہدری نے انجام دیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ مظہر اقبال نعیمی نے کہا کہ حضورۖ کی دنیا میں تشریف آوری کی خوشی منانا ایک عبادت ہے اور ہر مومن اس دن اللہ کا شکر ادا کررہا ہوتا ہے۔ محبتِ رسولۖ در اصل اطاعتِ رسولۖ کی پہلی منزل ہے جب ہمیں اپنے آقا و مولاۖ سے محبت ہوگی تو پھر ہمیں اطاعت کا بھی سلیقہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اور اطاعت نہ ہونے کی وجہ سے آج مسلمان پستی کا شکار ہیں لہذا ہمیں اپنی زندگی کو حضورۖ کے نقشِ قدم کے مطابق بسر کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں