مارکیٹ میں سمارٹ سپیکر اور کیمرے آگئے، لیکن بہت سے لوگوں نے انہیں بیگمات کی جاسوسی کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا، انتہائی پریشان کن انکشاف

مارکیٹ میں سمارٹ سپیکر اور کیمرے آگئے، لیکن بہت سے لوگوں نے انہیں بیگمات کی جاسوسی کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا، انتہائی پریشان کن انکشاف

مارکیٹ میں گھروں اور دفاتر کی حفاظت کے لیے سمارٹ سپیکرز، کیمرے اور رِنگ ڈوربیل وغیرہ جیسی مصنوعات میسر ہیں لیکن ان مصنوعات کے اب ایک ایسا پریشان کن انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق ایک تحقیقات رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ مصنوعات کا مقصد تو گھروں کی حفاظت تھا لیکن لوگوں نے انہیں اپنی بیگمات کی جاسوسی کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ’آف کام‘ نامی کمپنی نے برطانیہ کے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں 63فیصد گھروں میں سمارٹ کیمرے، سپیکرز یا اس نوع کی دیگر مصنوعات موجود ہیں اور ان میں سے اکثر گھروں میں ان ڈیوائسز کا مقصد شریک حیات پر نظر رکھنا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کئی ایسی خواتین کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں جن کے شوہر ان ڈیوائسز کے ذریعے ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا نام جینی ہے۔ جینی کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر نے بچوں کی سیفٹی کے بہانے ایک چھوٹا سا کیمرا لا کر گھر میں نصب کر دیاجسے وہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر بھی کنٹرول کرتا تھا۔ میں جانتی تھی کہ بچوں کی سیفٹی محض ایک بہانہ تھا، دراصل وہ مجھ پر نظر رکھتا تھا تاکہ اسے معلوم رہے کہ میں گھر میں ہوں یا کہیں باہر گئی ہوں۔ چند ماہ بعد اس نے ’رِنگ ڈوربیل‘ بھی ایمازون سے آرڈر کرکے مرکزی دروازے پر لگا دی، جس کے ذریعے وہ میلوں دور بیٹھ کر بھی معلوم کر سکتا تھا کہ گھر میں کون داخل ہوا ہے یا کون باہر گیا ہے۔میرے شوہر کا یہ رویہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا، چنانچہ میں نے چند سال اس کا یہ سلوک برداشت کرنے کے بعد اس سے طلاق لے لی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں