لہسن سے امراض کا علاج

ْ۔کالی کھانسی میں لہسن کی پوتھیاں ،یعنی کلیاں چھیل کر دھاگے میں پرو کر بچے کے گلے میں ڈال دینے سے لہسن کی بو ناک کے راستے پھیپھڑوں میں پہنچ کر سکون دیتی ہے۔
۔کالی کھانسی میں لہسن کو پیس کر بچے کے پائوں تلووئں کے نیچے رکھ کر اوپر سے جرابیں اور جوتا پہنا دیں۔
۔پھیپھڑوں کی دق و سل میں لہسن کا سونگھنا اور اس کی ایک دو پوتھی شہد میں ملا کر چاٹنا مفید ہوتا ہے۔
۔بیرونی طور پر استعمال کرنے سے لہسن پھلبہری اور داد میں بہت فائدہ دیتا ہے۔اس کے لیے لہسن کو نو شادر میں پیس کر لگایا جاتا ہے۔
۔لہسن بالخورے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔اس مرض میں داڑہی مونچھ اور سر کے بال جگہ جگہ سے اڑ جاتے ہیں۔ان مقامات پر لہسن کی کلیاں پیس کر ایک چٹکی سرمہ کے ساتھ لگانے سے از سر نو بال اگ آتے ہیںاور بالخورہ غائب ہو جاتا ہے۔
UFN

2 تبصرے ”لہسن سے امراض کا علاج

اپنا تبصرہ لکھیں