لوٹی ہوئی دولت یا بیمار باپ ؟ فیصل واوڈا نے حسین اور حسن نواز سے سوال پوچھ لیا

لوٹی ہوئی دولت یا بیمار باپ ؟ فیصل واوڈا نے حسین اور حسن نواز سے سوال پوچھ لیا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نواز شریف کے صاحبزادوں کو اپنے والد کی تیمار داری کیلئے پاکستان نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے مفرور سمدھی اسحاق ڈار اور اشتہاری بیٹے حسن اور حسین نواز بھی جلد ان کی تیمار داری کیلئے پاکستان آئیں گے۔

فیصل واوڈا نے نواز شریف کے صحاحبزادوں سے سوال پوچھا ’ لوٹی ہوئی دولت یا بیمار باپ؟‘

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ کچھ روز سے سخت علیل اور لاہور کے سروسز ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کی ضمانت منظور کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں