”قندیل کو اس کے بھائی نے قتل نہیں کیا بلکہ۔۔۔“ مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے بعد قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آیا، والدین نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والے بھی چکرا کر رہ گئے

bloch

 قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے بعد نیا موڑ آ گیا ہے اور والدین نے اپنے بیٹے وسیم کے بجائے رشتہ دار حق نواز کو قاتل قرار دیدیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کے والدین نے یوٹرن لے لیا ہے اور اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ہیں۔ والد نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ وسیم نے قندیل بلوچ کو قتل نہیں کیا بلکہ وہ پاس کھڑا تھا اور رشتے دار حق نواز نے اسے قتل کیا۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس نے پہلے قتل کا اعتراف کیا تھا مگر عدالت میں مکر گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں