فیس ماسک فری دینے کی تجویز

سوموار سے اوسلو اور اوصفولڈ صوبوؓ میں فیس ماسک کے استعمال کو دو ہفتوں کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
پراگرس پارٹی کی لیڈر سیو جانسن نے اپیل کی ہے کہ کم آمدن والے افراد کو حکومت فری فیس ماسک مہیاء کرے اگر حکومت نے اسکا استرمال لازمی قرار دیا ہے اور فری ماسک نہیں دئے تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ انفیکشن کنٹرول کا قانون صرف امیر لوگوں کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیس ماسک کی ذیادہ قیمت کی وجہ سے یا تو غریب لوگ اسے خرید نہیں سکیں گے یا پھر مقررہ مدت سے ذیادہ اسے استعمال کریں گے۔
اس لیے میری پر زور اپیل ہے کہ ایسے خاندانوں کو جن کی آمدن کم ہے یا کم پینشن والے افراد کو مفت فیس ماسک مہیاء کیے جائیں۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر شخص انفیکشن کنٹرول کے قانون پر عمل کر سکے۔فیس ماسک استعمال کرنے کا قانون سترہ اگست سے لاگو ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں