فیس بک کے مالک کی جواب طلبی۔۔کئی سو سوالات کا سامنا۔۔

فیس بک کے مالک مارک ذکر برگ Mark Zuckerbergنے امریکی سیاستدانوں کے ساتھ پانچ گھنٹے تک سوالوں کے جوابات دیے۔یہ میٹنگ فیس بک کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے سلسلے میں تھی۔یہ ڈیٹا چوری کر کے ڈونلڈ ٹڑمپ کی پارٹی کو فراہم کیا گیا تھا۔جو کہ انتخابات میں استعمال کیا گیا تھا۔
زیک اس سلسے میں پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں ۔تاہم اسی سلسلے میں اس کیس کی نئی سماعت کل بدھ کو ہوئی۔زیک کو سب سیاستدانوں کی سخت تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ جون John Thune نے کہا کہ فیس بل کا یہ فعل انتہائی احمقانہ تھا اور اسے پہلے ہی معافی مانگ لینی چاہی تھی۔
زیک نے کہا کہ فیس بک پر ہم نے کئی کام کیے ہیں اور کئی سال سے کر رہے ہیں۔یہ ایک اسٹوڈنٹ ہاسٹل کے چھوٹے سے کمرے سے شروع ہوا تھا اور ا ب یہ اس قدر پھیل گئی ہے کہ اسے سنبھالنا مشکل ہو گیا۔اس لیے یہ ممکن نہیں کہ اس پر کسی غلطی کا امکان نہ ہو۔زیک سے کئی سو سوالات پوچھے گئے۔ایک سیاستدان ڈک ڈربن نے سوال کیا کہ تم کس حد تک اپنی ذاتی معلومات شئیر کر سکتے ہو مثلاً کیا تم یہ بتا سکتے ہو کہ کل تم کس ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔زیک آٹھ سیکنڈ میں صرف منہ میں ہی بڑ بڑا کر رہ گئے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں