فیس بک پہ نارویجن امیگریشن کی معلومات کا صفحہ

وزارت انصاف کی جانب سے نارویجن حکومت سوشل میڈیا کو ایسے لوگوں کو خبردارکرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے جنہیں حفااظت کی ضرورت نہیں لیکن وہ ناروے میں پناہ کے طلبگار ہیں۔وزارت کی جانب سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ ناروے کی امیگریشن کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور کئی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔اس لیے اہم بات یہ ہے کہ ہم بھی اسی جگہ پ رموجود ہیں اورصحیح معلومات دے رہے ہیں۔جمعے کی رات کو ایک نیا آرڈیننس جاری ہوا ہے جس کا نام ہے ناروے میں سیٹ ہونے کے قوانین۔جسٹس ڈپارٹمنٹ کے کیلی میر نے فیس بک کمپین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین پناہ گزینوں کو خوش آمدید نہیں کہتے بلکہ ہم ایریتھریا، عراق اور شام کے پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیں گے۔
فیس بک پر ہی پناہ گزینوں کی امداداکٹھی کرنے کاصفحہ بھی ہے۔اور یہاں پناہ گزینوں کو ناروے میں پناہ ایپلائی کرنے کے لیے رہنمائی بھی دی جاتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں