فولکت میوزیم میں انٹر کلچرل وومن گروپ کا ٹور

نمائندہء خصوصی
جمعرات کی دوپہر انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے بائیس خواتین اور بچوں پہ مشتمل گروپ نے ناروے کے سب سے بڑے نیچرل آؤٹ ڈور موزیم کی سیر کی۔گروپ میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل تھے۔
یاد رہ ے کہ اس مرتبہ نیشنل نیچرل میوزیم نے خصوصی طور پر اردو بولنے والوں کے لیے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔جس میں بچوں کو اردو میں کہانیاں سنانا اور اردو میں قدیم تاریخی عمارتوں کی تفصیلات بتانا شامل ہے۔اس مقصد کے لیے نارویجن حکومت نے ان افراد کو ملازمت دی ہے جن کی مادری زبان اردو ہے۔
انٹر کلچرل گروپ نے اپنے ٹور کا آغاز سترھویں صدی کے قدیم دواخانے سے کیا اس کے بعد انہوں نے ناروے کا روائتی رقص دیکھا اور ٹرونڈھے لاگ کی خوبصورت قدیم عمارتیں دیکھیں جو کہ سترھویں صدی کے دور کی تھیں۔اس کے بعد گروپ نے ناروے کی روائتی تندوری روٹی لیفسر خریدی۔ اس کے بعد ناروے کے شمالی علاقے نیمو دال کا قدیم گھر دیکھا جہاں پاکستانی بچوں کو کہانی سنانے کا انتظام بھی تھا۔
اس کے بعد گروپ نے میوزیم کے تجارتی مرکز کے لان میں لگے بنچوں پر بیٹھ کر روبینہ کے ہاتھ کا بنا ہوا پلاؤ اور نارویجن روٹیاں لیفسر کھائیں۔
سب سے آخر میں گروپ نے پہاڑی پر واقع آٹح سو سالہ قدیم لکڑی کا بنا ہوا خوبصورت نقش و نگار والا گرجا گھر دیکھا۔
مجموعی طور پر میوزیم کی سیر بہت کامیاب رہی جسے سب سے بہت پسند کیا اور اس بات کا ارادہ کیا کہ اگلی مرتبہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ آئیں گے۔
source: urdufalak.net

فولکت میوزیم میں انٹر کلچرل وومن گروپ کا ٹور“ ایک تبصرہ

  1. bohot zabardast trip tha folk museum ka. ham 21 bande jisme bache aur aurtein shamil thee. Shazia Andleeb ne bohot achee guiding kee kafee buildings kee tareekh ke bare me bataya. eik has building kee tara kee taraf mutawajo karwaya jo museum kee history me pehlee dafa Urdu me bachon ke leye kahani ka bandobast kia he aur Shazia ji ko yeh kaam sonpa gya he.

اپنا تبصرہ لکھیں