فن لینڈ میں کشمیر میں‌بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سٹاک ہوم(عارف کسانہ/نمائند خصوصی) فن لینڈ میں انڈیا ڈے کی مناسبت سے بھارتی سفارت خ

انہ ہیلسنکی کی طرف سے فسٹیول کا احتمام کیا گیا تھا جہاں ہزاروں لوگ مدعو تھے اس موقع پرجموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اور فن لینڈ برانچ کی طرف سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 A کی منسوخی اور بھارتی ظلم و بربریت اور سیز فائر لائن پر گولہ باری کے خلاف ، چیرمین لبریشن فرنٹ جناب محمد یسین ملک کی غیر قانونی غیر انسانی اور ناروا سلوک اور قید سے رہائی و دیگر قائدین و نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف ھیلسنکی فنلینڈ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کےاسسٹنٹ جنرل سیکرٹری حافظ مظہر اقبال نعیمی، زونل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ملک ندیم بٹ اور فنلینڈ برانچ کے صدر شہزاد شبیر کر رہے تھے۔ مظاہرے میں زونل اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری، لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کشمیر کے وارث زندہ ہیں۔کشمیر پر بھارت کا قبضہ نا منظور نا منظور ۔

کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام بند کرو ۔ یاسین ملک کو رہا کرو ۔ کشمیری عوام کے ساتھ ظلم و ستم بند کرو ۔ تمام سیاسی کارکنوں اور قایدین کو رہا کرو ۔ سیاسی جماعتوں پر سے پابندی ختم کرو جیسے فلک شگاف نعرے لگا رھے تھے ۔ اس موقع پر حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی نے کہا کہ ہم بھارتی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ۔ مظہر اقبال نعیمی نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کا کردار ادا کریں اور کشمیر میں غیر قانونی مسلط ہندوستانی افواج کا انخلاء کیا جائے اور کشمیر اقوام متحدہ کی امن فوج کے حوالے کیا جائے ۔ زونل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ملک ندیم اور شھزاد شبیر نے کہا کہ ہم بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے اس وقت تک استعماری قوتوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے رھیں گئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم اصغر، چوھدری طاہر علی، محمد حمزہ بٹ، چوھدری طاہر علی، محمد عمر کشمیری، محمد آحسن عینی، حاجی مسعود عالم، محمد طیب سیالوی، سبحان سیالوی، محمد ابوبکر، ذکی اللہ ملک اور محمد علی حمزہ نعیمی نے اس ظلم کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج ۔اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور کہا ھم دفعہ 370 اور 35 A کے خاتمے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو بندوق کی نوک پر غصب کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ھیں اور بھارت پر واضع کرتے ھیں کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کرئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں