فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی لیکن اس میں اردن کا کیا کردار ہے؟بڑی خبر

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی لیکن اس میں اردن کا کیا کردار ہے؟بڑی خبر

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ مہم کو روکنے کے لیے اردن کی طرف سے سخت سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ اردن عالمی طاقتوں کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ خطرناک اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے اوراپنے فلسطینی بھائیوں کی زندگیوں اور جائیدادوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ ”اردن سے زیادہ کوئی ملک فلسطین کا حامی نہیں ہے اور مسئلہ فلسطین پر اردن کا موقف غیرمتزلزل ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوئم کی فیملی یروشلم میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی نگہبان بھی ہے۔ وہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں متنبہ کر چکے ہیں کہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں