فجٹ برقی لٹوایک خطرناک کھلونا، یورپین یونین کی وارننگ

یورپئین کمیشن نے بچوں کے کھلونے فجٹ یا برقی لٹو کے بارے میں وارننگ دی ہے کہ یہ ایک خطرناک کھلونا ہے اس سے اپنے بچوں کو بچا کے رکھیں۔ یورپین کمیشن کے مطابق یہ کھلونا دنیا میں جنگلی آگ کی طرح پھیل گیا ہے اور اس کے بارے میں صحت کے حوالے سے سب سے ذیادہ وارننگز دی گئی ہیں۔
ذیادہ تر سپنر یا لٹو الیکٹرونک نہیں ہوتے لیکن کچھ کے ساتھ لائٹس اور چھوٹی بیٹریاں بھی نصب ہوتی ہیں۔اس قسم کے برقی لٹو بچوں کے ہاتھ سے چھٹ کر انکے منہ میں چلے جانے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔یہ بات ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔الرٹ کمیشن RAPEX نے اس کی شکائیت کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام برقی لٹوؤں کے گیارہ ماڈلز مارکیٹ سے ہٹا دیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں