عورت معاشرے کا دل

مجھے پھول بہت پسند ہے۔ عورت بھی تو ایک پھول ہے جس طرح شاخ سے پھول کو جدا کردیا جائے تو شاخ اپنا حُسن کھو دیتی ہے اسی طرح عورت سے محروم زندگی بھی بے رنگ و مزا لگتی ہے۔ جس طرح ہر پھول اپنی الگ خوشبو اور رنگ سے پہچانا جاتا ہے۔ اسی طرح ہر عورت اپنے انوکھے انداز سے پہچانی جاتی ہے۔ جب بہو کی شکل اختیار کرتی ہے تو گھر آنگن میں خوشبو بکھرتی ہے۔ خاندان کو آگے بڑھاتی ہے۔ جب ساس کی صورت اختیار کرتی ہے تو خود گھر کی ذمہ داریوں کو سنبھال لیتی ہے۔ جب بیوی کا روپ دھارتی ہے تو خوشی و مسرت سے اپنے شوہر کو راحت بخشتی ہے اور جب بہن کے رشتے پر بھائیوں کے زخم پر مرہم بن جاتی ہے۔ غرض کہ ایک اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین قیمتی تحفہ ہے جو قابل ستائش ہے۔ عورت کی وفا اس کے خلوص میں ہوتی ہے، عورت کی حیا اس کی آنکھوں میں ہوتی ہے، عورت کا حُسن اس کی سادگی میں ہوتا ہے، عورت کی عظمت اس کے کردار میں ہوتی ہے۔ عورت کی قابلیت اس کی سیرت میں ہوتی ہے، عورت کا صبر اس کی خاموشی میں ہوتا ہے، عورت جنت نشاں ہے، عورت خدا کی ایک رحمت ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
9323793996

اپنا تبصرہ لکھیں