علامہ اقبال سکول کینٹ کے سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی تقریب

لکوٹ( )قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار تعلیم کا ہے اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ نسل نو کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔جدید ریسرچ سے استفادہ حاصل کرکے ہم نسل نو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کراسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارپنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر اکمل اے رحمان نے بطور چیف گیسٹ علامہ اقبال سکول کینٹ کے سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان اندھا ہے اور آج کل کے جدید دور میں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کے لئے بے حد ضروری ہے ۔پرنسپل اکرام الحق نے شاندار رزلٹ پر پورے سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم پیشہ پیغمبری ہے ہمارے سر فخر سے بلند ہونے چاہیں آپ لوگ اور محنت ولگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔انہوں نے بچوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی قوم کا مستقبل ہیں آپ لوگ محنت کریں اور تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کا نام روشن کریں۔بعدازاں بچوں میں شیلڈز،میڈلزاور انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کرکے شرکاء سے خوب داد حاصل کی۔تقریب میں سماجی و تعلیمی شخصیات کے علاوہ والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
سیالکوٹ( )عقیدہ ختم نبوتﷺ اسلام کی اصل روح ودین کی بنیاد ہے جس پر پوری عمارت کھڑی ہے آپﷺ کی ناموس کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے مگر ناموس رسالتﷺ پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دیں گے ۔عقیدہ ختم نبوتﷺ کا منکر دائرہ اسلام سے خار ج ہے حکومت قادیانیوں کی غلامی چھوڑ کر مدینہ پاک کی غلامی اختیار کرے ۔الیکشن 2018میں عوام اہلسنت اپنے ووٹ کی طاقت سے نئی تاریخ رقم کرے گی ملک ممتاز حسین قاردری شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا گن گن کر بدلہ لیں گے ۔قادیانی نواز حکومت سے خیر کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی جب تک ختم نبوت ؐ ترمیم کے اصل مجرموں کوسزاء نہیں مل جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی نے کلاسوالہ سالانہ عرس مبارک پیر غلام نبی ہمدمی ؒ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام تر مسائل و مشکلات کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں مضمر ہیں اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے ملک کو لبرل سٹیٹ نہیں بننے دیں گے نظام مصطفیﷺ ہی اس کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا سات اپریل مینار پاکستان کا جلسہ اسلام دشمن قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ہم اس کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔تقریب سے علامہ عقیل احمد ظہیر ،علامہ خاور حسین نقشبندی ،صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ ہمدمی ،رضاء المصطفیٰ ہمدمی ،پیر سید احمد رضا شاہ بخاری ،محمد افضل باجوہ و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ پیر سید مستجاب علی شاہ ،پیر سید اصغر علی شاہ ،پیر سید فریاد علی شاہ و دیگر علماء و مشائخ بھی موجود تھے ۔آخر میں پیر محمد اقبال ربانی نے ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں