عالمی برادری سعودی عرب کو تیزی اور بے باکی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھنے کی عادی نہیں: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

عالمی برادری سعودی عرب کو تیزی اور بے باکی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھنے کی عادی نہیں: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو طاقتور اور فطری ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ ڈیوس انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سعودی عرب کو تیزی اور بے باکی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھنے کی عادی نہیں۔ اسی لئے خارجی دنیا مملکت میں آنے والی تیز رفتار بے باک تبدیلیوں کی بابت حیرت کا شکار ہے۔الجبیر نے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ جو لوگ سعودی عرب پر سست رفتاری سے تبدیلی لانے پر تنقید کررہے تھے وہی آج تیز رفتاری سے ہونے والی تبدیلیوں پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ الجبیر نے کہا کہ نیوم منصوبہ اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کے شہر کا منصوبہ ہے۔ یہ صحیح معنوں میں اسمارٹ سٹی ثابت ہوگا۔ الجبیر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی نظام کی پوری تاریخ فرقہ واریت کے پرچار اورانقلاب کی برآمد سے بھری ہوئی ہے۔ایرانی آئین انقلاب کی برآمد کو لازمی قرار دیئے ہوئے ہے۔

اس سے قبل عادل الجبیر نے برطانیہ، متحدہ عر ب امارات اور امریکہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرکے خطے کے تازہ حالات اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مطلوب تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے کے ممالک میں ایران کی مداخلت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود حوثیوں کو ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں سمیت خطرناک اسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے جیسے موضوعات پر غوروخوض کیاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں