عاصمہ جہانگیر سویڈن سے ایوارڈ وصول کریں گی

OLYMPUS DIGITAL CAMERAسٹاک ہوم(عارف کسانہ) حقو ق انسانی کی علمبردار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیریکم دسمبر کو سویڈش پارلیمنٹ میں لولی ہوڈ آنریری ایوارڈ وصول کریں گی۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستان میں مشکل حالات کے باوجود حقوق انسانی کے لیے کام کرنے کے صلہ میں دیا جائے گا۔ سویڈش وزارت خارجہ نے ماہ ستمبر میں سال٢٠١٤ء کے لیے اس ایوارڈ کے مستحقین کا اعلان کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر کے علاوہ امریکہ کے ایڈورڈ سنوڈائون، برطانیہ کے آلن رو سبر جر، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن ہانگ کانگ کے باصل فرنینڈو اور امریکہ کے بل میک کیبن کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ١٩٨٠ء سے سویڈن کی طرف سے دیا جاتا ہے اور اسے متبادل نوبل انعام بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان سے پہلی بار کسی شخصیت کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔ ایورڈ دینے کی پروقار تقریب سویڈش پارلیمنٹ میں یکم دسمبر کو ہوگی۔ اس ایوارڈ کے ملنے پر عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہ ایوارڈ اُن سب کے لیے بھی ہے جو پاکستان میں حقوق انسانی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں وہ لوگ بھی ہیں جو بہتری کے لیے کوشان ہیں اور حقوق انسانی کے لیے مصروف عمل ہیں اور تصویر کا یہ دوسرا رخ اور مثبت رخ ہے۔عاصمہ جہانگیر سٹاک ہوم میں اپنی موجودگی کے دوران دو اور تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی اور حقوق انسانی کے حوالے سے خطاب کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں