طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ ، امریکہ اور جاپان اب 777 بوئنگ طیاروں کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے

طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ ، امریکہ اور جاپان اب 777 بوئنگ طیاروں کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے 

گزشتہ روز امریکہ میں طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث جہاز کے انجن کے پرزے ٹو ٹ ٹوٹ کر زمین پر گرتے رہے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور جہاز کو لینڈ کروا دیا گیا لیکن اب امریکہ اور جاپان کے حکام نے 777 بوئنگ طیاروں کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی یونائیٹڈ ائیر لائنز نے تمام ٹرپل سیون طیارے عارضی طور پر گراو¿نڈ کردیے۔گزشتہ روز امریکی ائیر لائن کی پرواز میں آگ لگنے سے جہاز کے ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر ریاست کولوراڈو کی آبادی پر گرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت جہاز میں 231 مسافر اور عملے کے 10 افراد موجود تھے جب کہ اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور جہاز بھی بحفاظت لینڈ کر گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ پرواز ڈینور سے ہونولولو جارہی تھی اور اب اس نے اڑان بھری ہی تھی اور ایئر پورٹ سے 27 کلومیٹر دور پہنچی تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا جس پر پائلٹس نے جہاز کو واپس بحفاظت ڈینور ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں