” ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤں گا ” نوازشریف کی واپسی، عمران خان نے اعلان کردیا

پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ اب ان کی پہلی کوشش ہے کہ نوازشریف کو وطن واپس لایا جائے لیکن اب انہوں نے سابق وزیراعظم کی واپسی کے لیے  ہر حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا، یہ بات عمران خان نے اے آر وائے نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی ۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا جاچکا ہے اور وزیراعظم یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ  نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں