”صرف ایک دفعہ یہ چیز بھارت سے درآمدت پر باپندی اٹھا کر منگوا لیں تاکہ ۔۔“حکومت پاکستان نے فیصلہ کر لیا

”صرف ایک دفعہ یہ چیز بھارت سے درآمدت پر باپندی اٹھا کر منگوا لیں تاکہ ۔۔“حکومت پاکستان نے فیصلہ کر لیا

وفاقی کابینہ نے بھارت سے پولیور مارکر کی درآمد کیلئے ایک وقت کی اجازت دینے اور 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔یہ مارکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد ان کو ہاتھ پر نشانی لگانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں جو کہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہوتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہاں یہ امر بھی اہم ہے کہ پانچ اگست کو بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث پاکستان نے نو اگست کو ہمسائے ملک کے ساتھ تمام اقسام کی تجارت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا بہر حال بھارت سے بڑی مقدار میں ادویات اور خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا تھا ، پاکستان کی فارماسوٹیکل انڈسٹری نے مطالبہ کیا کہ یہ پابندی ختم کی جائے ورنہ پاکستان میں چندہفتوں کے دوران ادویات کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے خصوصی طور پر زندگی بچانے والی ادویات کا ،اس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے ستمبر میں ادویات اور خام مال کی درآمد پر سے پابندی اٹھا لی گئی ۔

پولیو کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نیشنل کوار ڈی نیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ مارکرز بچوں کی انگلیوں پر نشان لگانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں ، پوری دنیا میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے منظور شدہ مارکز بنانے والے صرف دو ممالک بھارت اور چین ہی ہیں ، جو کہ یہ مارکرز بناتے ہیں کیونکہ بچوں انگلیاں منہ میں بھی ڈال لیتے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ ڈبلیو ایچ او ہمارے لیے ان مارکرز کی خریداری کرتاہے اور ماضی میں یہ مارکرز چین سے خریدے گئے تھے جن کی کوالٹی میں کچھ مسائل آئے تھے ، ہم نے اس کی شکایت کی ہے کہ پولیو کے قطرے پلائے جانے کے بعد ملاحظے کیلئے آنے والی ٹیم کی آمد سے قبل ہی ان مارکرز کے نشان مٹ جاتے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او نے ان مارکرز کی خریداری بھارت سے شروع کر دی ، پابندی لگائے جانے سے قبل بھارت میں 8 لاکھ مارکرز کا آرڈر دیا گیا تھا لیکن پابندی کے باعث سٹاک پاکستان نہیں آ سکا تاہم اب ایک مرتبہ کی اجازت ملنے سے ہمیں یہ مارکرز مل جائیں گے جبکہ اسی دوران چین میں مارکر بنانے والی کمپنی سے رابطہ کر کے کہا گیاہے کہ ہمیں بہتر کوالٹی کے مارکر فراہم کیے جائیں ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر صفدر کا کہناتھا کہ بھارت سے آنے والا آٹھ لاکھ مارکرز کا سٹاک اگلی ملک بھر میں دو پولیو کمپین کیلئے کافی ہو گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں