شاہی جوڑا وزیراعظم ہاﺅس پہنچا تو وزیراعظم نے ان کا استقبال کس طرح کیا اور ظہرانے کی دعوت کیسی ہو گی ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

شاہی جوڑا وزیراعظم ہاﺅس پہنچا تو وزیراعظم نے ان کا استقبال کس طرح کیا اور ظہرانے کی دعوت کیسی ہو گی ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

برطانیہ کے شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے ہیں جہاں عمران خان نے باہر مرکزی دروازے پر آ کر خود مہمانوں کا استقبال کیا اور اندر لے کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا، وزیراعظم ہاﺅس میں برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں زیادہ پرطیش کھانے تو نہیں بنائے گئے صرف دو یا تین پکوانوں سے ہی تواضع کی جائے گی جبکہ اس سے قبل عمران خان کی جوڑے سے ملاقات ہو گی جو کہ تقریبا بیس منٹ تک جاری رہے گی جس کے بعد کھانے کی میز پر وزراءکا ایک وفد بھی ملاقا ت کرے گا ۔شاہی جوڑے کو وزیراعظم ہاﺅس کا مختصر دورہ بھی کروایا جائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ سعودی عرب روانہ ہو ناتھا لیکن انہوں نے شاہی جوڑے سے ملاقات کے سبب روانگی کا وقت ملاقات کے بعد کا کر دیا ہے ۔ اس سے قبل شاہی جوڑے نے ایوان صدر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات صدر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی ، ایوان صدر آمد پر صدر اور خاتون نے شاہی جوڑے کا خود استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔دورہ پاکستان کے پہلے روز شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے علی الصبح اسلام آباد کے ماڈل گرلز کالج کا دورہ کیا اور وہاں طالب علموں سے ملاقات کی اورکلاس رومز کا جائزہ بھی لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں