شاندار اور خوبصورت تقریب یوم زادی پاکستان

urdu school 6 urdu school 7 urdu school 8 urdu school 9

بیورن ڈال ۔ اوسلو ۔ ناروے

فرح طیّب

ناروے (اوسلو) اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 68 و اں یوم آزادی ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے علاقہ بیورن ڈال میں پورے جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا ۔
بچوں کی شاندار کارکردگی ، پاکستانیوں کی اپنے بچوں سمیت بھر پور شرکت ، اور مقامی آبادی کی پروگرام میں خصوصی دلچسپی نے پروگرام کو مزید پر رونق بنادیا ۔ بیورن ڈال کے پاکستانی گزشتہ آٹھ سالوں (2007) سے ہر سال پاکستان کا یوم آزادی خصوصی انتظامات اور جوش و جذبہ کے تحت مناتے ہیں ۔ پروگرام کا انعقاد ” اردو سنٹر ناروے ” کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے ۔
رنگا رنگ لباس میں ملبوس پاکستانی ، خصوصا بچے اور خواتین سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں لئے ، پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور سب کے دلوں کو گرماتے ہیں ۔

urduschool 12 urdu school 14 urdu school 15 urdu school 16 urdu school 17 urdu school 18 urdu school 19 urdu school 20 urdu school 21 urdu school 22 urdu school 24

14 اگست 2014 بروز جمعرات شام پانچ بجے ہونے والی اس پروقار تقریب میں ، پاکستانی بچوں نے اپنی تابناک روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ، وطن سے اپنی محبت کا اظہار خوبصورت نظموں ، ترانوں ، تقریروں ، ٹیبلو، معلومات پاکستان اور نعروں کے ساتھ کیا ۔
پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضحی فاطمہ اور مریم خان نے مشترکہ طور پر سرانجام دئے ۔
جبکہ پروگرام میں 3سال سے لے کر 17سال تک کے طلبہ و طالبات نے بھر پور حصہ لیا اور شرکاء کے جذبہ حب الوطنی کو خوب بڑھایا۔
ان بچوں نے اردو سنٹر ناروے میں اردو پڑھنا ، سمجھنا ، بولنا اور لکھنا سیکھی ہے ۔
بچوں کی اردو زبان پر گرفت ، سٹیج پر ان کا اعتماد اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار ، حاضرین کیلئے بہت متاثر کن تھا ۔
جس کا ثبوت شرکاء نے بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کے ساتھ کیا ۔
حافظ محمد طیب میاں نے تمام بچوں کی کارکردگی کا خوب سراہا اور ان کو بہت بہت مبارکباددی ، والدین اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا ۔
پروگرام کے اختتا م پر وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی ، پاکستان اور پاکستان میں رہنے والوں اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کی خیریت کی دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عزم دہرایا گیا اور پاکستان کی حفاظت کرنے والوں کیلئے استقامت اور کامیابی کی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ موجود حالات میں پاکستان میں باہمی بھائی چارہ ، امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے خاص دعابھی کی گئی ۔
الٰہی وطن میرے کو آباد رکھ ابد کی گھڑی تک اسے شاد رکھ
دعا کے بعد بچوں کیلئے خصوصی ریفریشمنٹ آئس کریم ، چاکلیٹ ، وافلر اور کیک کا انتظام تھا جبکہ شرکاء کیلئے ہلکی پھلکی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا ۔ بچوں کے والدین اور دیگر پاکستانیوں نے ” اردو سنٹر ناروے ” کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ اور ہر سال 14اگست کو پروگرام میں شریک ہونے کا عہد کیا ۔ اور اس طرح بیورن ڈال ، اوسلو میں ایک اور یادگار شام کا اختتام ہو۔ پاکستان زندہ باد
urdu school 25urdu school 26urdu school 27urdu school 28urdu school 29urdu school 30urdu school 31urdu scool 28urduschool 4urduschool 13urduschool23

اپنا تبصرہ لکھیں