شادی کے لیے 50 گائیں کا تحفہ

وسیم ساحل
کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان وکیل نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی بڑی بیٹی مالیہ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ اس کے لیے امریکی صدر کو بطورِ تحفہ 50 گائیں٬ 70 بھیڑیں اور 30 بکرے پیش کریں گے
فیلکس کپرونو نامی وکیل جن کی عمر ظاہر نہیں کی گئی٬ کا کہنا ہے کہ وہ باراک اوبامہ کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس شادی کے پیچھے ان کا مقصد دولت کا حصول نہیں ہے بلکہ وہ مالیہ سے محبت کرتے ہیں“-
فلیکس شادی کے بعد ایک سادہ زندگی بسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مالیہ کو گائے کا دودھ دھونا اور گھر کے دیگر امور سکھائیں گے
فلیکس کا کہنا ہے کہ “ میں اس حوالے سے ایک خط تحریر کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے ایمبیسی میرا یہ خط ضرور امریکی صدر تک پہنچائے گی- اور مجھے امید ہے باراک اوبامہ کینیا کے دورے پر بیٹی کو بھی ساتھ ضرور لائیں گے
فلیکس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دورہِ کینیا کے موقع پر باراک اوبامہ سے رشتہ مانگنے کا سوچ رہے ہیں اور اس موقع پر ان کا پورا خاندان ان کے ساتھ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں