شئین میں ایک شخص کی پٹائی کے بعد آگ سے جلانے کی کوشش

شئین شہر میں اکیس سالہ شخص کی پٹائی کے بعد اسے کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی گئی۔جب پولیس وہاں پہنچی وہ شخص بند کمرے میں تھا جسے آگ نے گھیرا ہوا تھا پولیس کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کی جان بچائی۔گھر کو سیال آتشگیر مادے سے آگ لگائی گئی تھی -جب پولیس وہاں پہنچی تب وہ شخص شدید زخمی تھا۔نارویجن اخبار وارڈن لکھتا ہے کہ جس شخص نے اسے زخمی کیا تھا اس نے اسے مارنے کے لیے تیز چھری استعمال کی تھی جس کے ایک جانب دندانے تھے۔پولیس نے یہ بتانے سے سے انکار کر دیا کہ ان دونوں کے درمیان کس قسم کے تعلقات تھے۔ تاہم جس گھر کو جلایاگیاوہ اکیس سالہ شخص کا تھا۔
پولیس آپریشن آفیسر کے مطابق آگ پر جلد قابو پا لیا گیا تھا مگر اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ زخمی شخص کو کتنے گہرے زخم آئیں ہیں ۔پولیس کی تفتیشی ٹیم موقع پر موجود ایک عینی شاہد سے پوچھ گھ کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں