سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کر لیا

جمعرات کے روز سویڈن کے فارن منسٹر مارگوٹ وال اسٹروم نے اعلان کیا کہ سویڈن نے فلسطین کو ایک علیحدہ مملکت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
آج جمعرات کی صبح سویڈش حکومت نے فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ فلسطین کے شخصی تشخص کو تسلیم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ بات فارن منسٹر Margot Wallstrom سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مارگوٹ وال اسٹروم نے سویڈش اخبار آج کو ایک تحریری بیان میں بتائی۔
سویڈش حکومت نے پارلیمنٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کو سوموار کے روز اطلاع دی کہ وہ جلد ہی اس بات کی منظوری دے گی اور یہ منظوری جمعرات کے اجلاس میں ہو گی۔فارن منسٹر وال اسٹروم کا کہنا ہے کہ سویڈش گورمنٹ کے مطابق بین لالقوامی طور پر فلسطین بطور ایک مملکت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔گو کہ فلسطین کی قیادت کو اس پر پورا اختیار حاصل نہیں ہے۔سویڈن کا مقصد یہ ہے کہ فلسطین اور اسرائیل دونوں ممالک ایک ساتھ پر امن طریقے سے رہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں