سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائدہ خصوصی) ۔ سویڈن میں ١٨ جون بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر ١٧ جولائی بروزجمعہ المبارک کو ہوگی۔ اس سال رمضان کا آغاز ١٨ جون کو ہونے سے یہاں سال کے طویل ترین روزے ہوں گے اور دارالحکومت سٹاک ہوم میں روزے کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے زائد ہوگا جبکہ سویڈن کا شمالی خطے میں چوبیس گھنٹے سورج مطلع پر موجود رہے گا۔ سویڈن ناروے اور فن لینڈ تینوں ممالک کا شمالی حصہ قطب شمالی میں ہونے کی وجہ سے جون اور جولائی میں وہاں دن اور رات کا تعین نہیں ہوسکتا اور آبزرویٹری نے سورج کے طلوع اور غروب کے اوقات ہی نہیں دیئے لیکن اس کے باوجود اس علاقہ میں رہنے والے کچھ مسلمان چوبیس گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں ۔ سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کے دیگر حصوں میں رہنے والے مسلمان روایتی جذبہ سے رمضان کو گذارتے ہیں اور بہت سے بچے بھی روزہ داروں میں شامل ہوتے ہیں۔ ان دنوں تعلیمی اداروں میںبھی تعطیلات ہوتی ہے ۔ شمالی یورپ میں چونکہ موسم گرما بہت خوشگوار ہوتا ہے اس لیے طویل روزے رکھنا زیادہ دشوار نہیں ہوتا۔سویڈن میں عید الفطر ١٧ جولائی بروز جمعہ ہوگی۔ سٹاک ہوم میں پاکستانیوں کا عید کا سب بڑا اجتماع حسب سابق شیستا ریکٹ ہال میں ہوگا جہاں ١٧ جولائی کو نو بجے امام محمدمسلم عید کی نماز کی امامت کرائیں گے۔
کمینٹس اور تبصرے
مانچسٹر کا سفر نامہ اچھا لگا اب آگے کیا ھے اس کا انتظار کرنا پڑے گا
اس دادا دادی کی سچ میں مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی ۔
واہ جناب کیا خوبصورت کلام ہے مگر شاعر کا نام ندارد یہ ذیادتی ہے کیا خوبصورت شعر ہے جمود توڑا…
Hosla afzai ka bohot shukriya Shahla ji.
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔