سویڈش بارڈر پر انسانی اسمگلنگ کے ملزم گرفتار

منگل کی رات پولیس نے سویڈش بارڈر پر سوینے سنڈ SvineSundکے مقام پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کو ان افراد پر انسانی سمگلر ہونے کا شبہ ہے۔منگل کے روز ساڑھے تین بجے بارڈر پر دو مرد اور ایک عورت کو پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کیا ۔یہ اطلاع پولیس آپریشن کے سربراہ Marit Lyby Pettersen مارت لیبی پیٹرشن نے صوبہ اوسفولڈ سے

بتائی۔ٹی وی ٹو کے مطابق ان افراد کا تعلق مختلف افریقی ممالک سے تھا۔جب کسٹم حکام نے ان سے ناروے میں رہنے کا مقصد پوچھا تو وہ صحیح جواب نہ دے سکے۔پولیس کے مطابق امیگریشن حکام بدھ کے روز ان سے مزید پوچھ گچھ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں