سورج کی شعائوں کی وجہ سے جان لیوا جلدی امراض

ناروے میں کئی افراد سورج کی شعاعوں میں براہ راست بیٹھنے اور جلد کے جھلس جانے کی وجہ سے جلدی ا مراض میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔سورج کی تمازت سے جلد جھلس جانے سے جلدی کینسر melanoma کی رپورٹ ملی ہے۔اس بیماری کی وجہ سے سن دو ہزار دو میں دو سو بارہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سن دو ہزارتیرہ میں تین سو ستائیس افر اد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ افراد تاخیر سے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں جب کہ یہ مرض جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل چکا ہوتا ہے۔اس مرض میں تیس سال سے لے کر ستربرس تک کے افراد کے مبتلاء ہونے کا خدشہ ذیادہ ہے۔
ناروے میں آسٹریلیا سے کم سورج نکلتا ہے لیکن یہاں اس مرض میں مبتلاء افراد کی اوسط آسٹریلیا کے برابر ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
وہاں کے لوگ اس کے بارے مں ذیادہ جانتے ہیں اور بر وقت ڈاکٹر کو رجوع کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وہاں کے لوگ سورج کی روشنی میں جلد کو نہیں جھلساتے۔اس لیے برائون جھلسی ہوئی رنگت اب وہاں اسٹیٹس سمبل نہیں سمجھی جاتی۔یہ بات ماہر جلدی امراض Adele Green عدیلہ گرین نے بتائی جن کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین محققین جلدی امراض میں ہوتا ہے۔انہوں نے بتای اکہ یہ مرض جسم کے ایسے مقام پر ظاہرہوتا ہے جو انسان خود نہیں دیکھ سکتا۔اس لیے کسی بھی جلدی مرض کے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طورپر ڈاکٹرسے رجوع کرنا چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں