سمندر سے چیخیں امدادی ٹیم کی تلاش جاری

سوموارکی رات ھوڈے لینڈ صوبے کے سمندری علاقے سے امدادی پولیس کو سمندر سے کسی کی چیخوں کی آوازیں سنائی دیں۔جب امدادی ٹیم کی پولیس وہاں پہنچی تو وہان صرف کشتی اور چپو ملے ۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی کشتی الٹنے کی وجہ سے ڈوب گیا ہوگا۔امدادی ٹیم صبح تک اس سمندر کے حصے میں چیخنے والے کی تلاش کرتی رہی۔
پولیس کو ایک شخص کی ٹیلیفون کال اتوار کی رات دس بجے موصول ہوئی کہ اسے کسی کے سمندرسے چیخنے کی آواز سنائی دی تھی ۔آپریشن لیڈر Vibeke Naess کا خیال ہے کہ یہ آواز اس پرانی کشتی کی مالک کی ہو سکتی ہے۔کوسٹ گارڈ پولیس ریسکیو پولیس کے ساتھ مل کر سمندر میں ڈوبنے والے کی تلاش کر رہی ہے جبکہ زمین پر دو پولیس مین کتے سول ڈیفنس اور ریڈ کراس کے اس تلاش میں مصروف ہیں۔
NTB/UFN

سمندر سے چیخیں امدادی ٹیم کی تلاش جاری“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں