سعودی عرب نے 23 ارب ڈالر کے کس منصوبے کا افتتاح کردیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سعودی عرب نے 23 ارب ڈالر کے کس منصوبے کا افتتاح کردیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سعودی عرب میں 23 ارب ڈالر کی لاگت سے دارالحکومت ریاض میں تفریحی منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک پارک ، ایک سپورٹس ٹریک اور ایک آرٹ سنٹر کا افتتاح کیا۔

دارالحکومت الریاض میں23 ارب ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چار تفریحی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ان منصوبوں میں ایک پارک بھی شامل ہے جس میں دنیا کا سب سے بڑا شہری باغ لگایا جائے گا ۔اس کا مقصد ریاض میں سبزے کی فی کس شرح کو 16 گنا تک بڑھانا ہے۔پورے دارالحکومت پر محیط اس پارک میں 75 لاکھ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔

آرٹ سنٹر میں ثقافتی اور فنی ادارے ، عجائب گھر ، تھیٹر اور گیلریاں شامل ہوں گی اور یہاں ایک ہزار سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی فن کاروں کے فن پارے رکھے جائیں گے۔

اسی میگا منصوبے کے تحت 135 کلومیٹر طویل سپورٹس ٹریک بنایا جائے گا جو دارالحکومت کو مشرق سے مغرب تک ملائے گا۔اس میں پیدل چلنے کے علاوہ سائیکل چلانے اور گھڑ سواری کے لیے بھی ٹریک ہوں گے۔اس میں کھیلوں اور ثقافت کے مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ چاروں منصوبے سعودی عرب کے ویژن 2030ءکا حصہ ہیں اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ان سے مختلف شعبوں میں سعودی شہریوں کے لیے ملازمتوں کے 70 ہزار سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ ان منصوبوں پر 2019ءکی دوسری ششماہی میں عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں