سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی

سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی

 سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صرف ان زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں گی۔ ایسے زائرین نہ صرف عمرہ کرسکیں گے بلکہ حرمین شریفین میں نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت و سلامتی کی خاطر مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں