سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے بھارتی خاتون کو مشکل سے نکال کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے بھارتی خاتون کو مشکل سے نکال کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستانی ڈرائیور نے بھارتی خاتون کا پیسوں سے بھراپرس لوٹا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیاہے ۔ ڈان نیوزکے مطابق بھارتی خاتون نے پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کی جس میں ان کا کہناتھا کہ وہ سعودی عرب کاروباری معاملات کیلئے آئیں تھیں اور دو دن پہلے میں نے ان پاکستانی ڈرائیو ر کی ٹیکسی میں سفر کیا ۔ میں اپنا پرس ان ہی کی گاڑی میں بھول گئی جس میں ڈالرز ، ریال اور روپے کی کرنسی میں 50 ہزار روپے تھے جبکہ اس پرس میں میرا اور میرے بیٹے کا پاسپورٹ بھی تھا ۔ خاتون کا کہناتھا کہ انہوں نے مجھے تلاش کیا اور آج یہ مجھے میرا پرس لوٹانے آئے ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں اور فخر ہو رہاہے اس لیے میں یہ ویڈیو بھی بنا رہی ہوں ۔خاتون کا کہناتھا کہ میرے پرس میں سامان بالکل اسی حالت میں ہے جیسا کہ پہلا تھا اس میں ایک بھی چیز کم نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں