سعودی شہزادہ کوپیرس میں لوٹ لیا گیا

ایک سعودی شہزادہ کو لٹیروں نے اصلحہ دکھا کر لوٹ لیاا۔فرانسیسی پولیس کے مطابق لٹیروں نے سعودی شہزادے کو اتوار کی شام دو ملین کرائون مساوی رقم سے محروم کر دیا۔سعودی شہزادہ گاڑیوں کے گروپ کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔لٹیروں نے دو لاکھ پانچ ہزار یورو کی رقم لوٹی جو کہ نارویجن دو ملین کرائون کے مساوی ہے۔
بقول فرانسیسی ریڈیو چینل یورپ ون کے لٹیرے اپنے ساتھ اہم خفیہ دستاویزات بھی لے اڑے۔واردات کے وقت سعودی شہزادہ ایمبیسی سے فرانسیسی ائیر پورٹ لی بورگے کی جانب گاڑیوں کے گروپ کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔یہ واردات جنوبی فرانس کے حصے پورٹ دی چیپل میں ہوئی۔
لٹیرے نے ایمبیسیڈرشہزادے کے ڈرائیور کو کلاشنکوف سے دھمکی دی اور اسکی گاڑی کو ایک مرسڈیز کار سے روکا گیا۔یہ بات فرانسیسی ریڈیو چینل فرانسسیس معلومات نے دی ۔خبر میں بتایا گیا کہ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والے گاڑی قبضے میں کر لی ہے۔ کار کو واردات کے بعد جلا دیا گیاتھا۔پولیس کے مطابق واردات میں آٹھ ڈاکو ملوث تھے جبکہ ڈاکوئوں کے پاس کافی معلومات تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں