سجادہ نشین امیر ملت پیر منور حسین جماعتی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

جانشین امیر ملت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی بحالی کیلئے دعا فرمائی

سیاستدان باہمی اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں:پیر سید منور حسین جماعتی
ظفروال ( ) چیئرمین عالمی ختم نبوت فائونڈیشن ،سجادہ نشین و جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پو ر سیداں شریف نے گزشتہ روز ‘احمد آباد’بدو ملہی ‘نارووال’ ظفر وال اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران جانشین امیر ملت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی بحالی کیلئے دعا فرمائی۔ اس موقع پرعلامہ پیر تبسم بشیر اویسی کنوینئر عالمی ختم نبوت فائونڈیشن ،علامہ محمد سرور سلہریاصوبائی راہنما مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب،صاحبزادہ فیض الرسول نقشبندی ، حافظ محمد دلشاد اویسی، حافظ محمد شفیق جماعتی، چوہدری محمد نواز گجر و دیگر مشائخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سجادہ نشین امیر ملت نے کہا کہ ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہو کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے آگے آئیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔پیرسید منور حسین جماعتی نے کہا کہ سیاستدان باہمی اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے مگر ہماری نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے یہ ہر سال ہمارے کے زحمت بن جاتی ہے۔طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوتے ہی بھار ت کی طرف سے بھی آبی جارحیت میں کوئی کسر چھوڑی نہیں جاتی جس کے باعث گزشتہ چند سالوں سے پاکستا ن کا بیشتر حصہ پانی کی نذر ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ فصلوں کی تباہی کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی آمد سے پہلی ہی اس سے نپٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں