سام سنگ نے اپنا سستا ترین 5g فون متعارف کروا دیا ، موبائل صارفین کیلئے اہم خبر

سام سنگ نے اپنا سستا ترین 5g فون متعارف کروا دیا ، موبائل صارفین کیلئے اہم خبر 

سام سنگ کے موبائلز کی فہرست میں اس وقت A32 سب سے سستا ترین 5g فون ہے جو کہ حال ہی میں یورپ میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب یہ موبائل فون تھائی لینڈکے صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا گیاہے ، چینی موبائل ساز کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ بازی کے باعث سام سنگ نے اس کی قیمت بہت زیادہ نہیں رکھی ہے ۔

پاکستان میں ابھی 5g عوام کیلئے میسر نہیں ہے جس کے باعث A32 کا 5g ورژن بھی پاکستان میں متعارف نہیں کروایا جارہاہے لیکن پاکستانیوں کیلئے سام سنگ A32 کا 4g ورژن جلد ہی متعارف کروانے جارہاہے جس کی ممکنہ قیمت 43 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے ۔

سام سنگ کے موبائل فون A32 میں 5g واحد خاص بات ہے جو کہ اسے A31 سے منفرد کرتی ہے جب کہ اس میں ” میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 720 “ چپ نسب کی گئی ہے جو کہ اس کا دل ہے ۔موبائل فون تین مختلف ویرنٹس کے ساتھ دستیاب ہے ، آپ اپنی پسند کے مطابق 4،6 یا 8 جی بی ریم کے ساتھ فون کا انتخاب کر سکتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ 64 یا 128 جی بی سٹوریج سپیس کی آپشن بھی موجود ہے ۔

سام سنگ کے اس نئے موبائل فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے جو کہ صارفین کو دیر تک بغیر چارج کیے فون استعمال کرنے کی بہترین سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ کم وقت میں زیادہ چارجنگ کیلئے 15 واٹ کا تیز ترین چارجر دیا گیاہے جو کہ اسے مزید کارآمد اور طاقتور بناتاہے ۔سام سنگ A32 میں اینڈرائڈ ورژن 11 ،ون یو آئی 3.0 دیا گیاہے ۔

A32 کا سکرین سائز 6.5 انچ ہے اور اس میں روایتی ٹی ایف ٹی پینل نصب کیا گیاہے جو کہ 720p ریزولوشن رزلٹ فراہم کرتاہے ۔ فون میں چار کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں مین کیمرہ 48 میگا پگسل ، 5 میگا پگسل میکرو شوٹر ، الٹر وائڈ کیمرہ 8 میگا پکسل ، ڈیپتھ کیمرہ 2 مگیا پکسل کا ہے ۔اس کے علاوہ سیلفی کے شوقین افراد کیلئے فرنٹ کیمرہ 13 میگا پگسل کا دیا گیاہے ۔

اس کے علا وہ فون میں تھمب پرنٹ ، ڈیول سپیکر ، 3.5 ایم ایم کا ہیڈ فون جیک لگایا گیاہے ، یہ فون سفید ، سیاہ ، نیلے اور وائلٹ رنگ میں دستیاب ہے ،تھائی لینڈ میں اس کی قیمت 333 ڈالر رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی 53 ہزار روپے بنتی ہے ۔

پاکستان میں ابھی 5g عوام کیلئے میسر نہیں ہے جس کے باعث A32 کا 5g ورژن بھی پاکستان میں متعارف نہیں کروایا جارہاہے لیکن پاکستانیوں کیلئے سام سنگ A32 کا 4g ورژن جلد ہی متعارف کروانے جارہاہے جس کی ممکنہ قیمت 43 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے ، یہ موبائل فون چار جی بی ریم کے ساتھ پاکستانی موبائل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گاجبکہ اس میں 128 جی بی سٹوریج سپیس دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں