زخمی فلسطینی بچوں کیلے ڈاکٹر گلبرٹ کی ہمدردانہ تجویز

فلسطین میں صیہونی بر بریت کا نشانہ بننے والے بچوں کی بھر پور خدمت کرنے والے نارویجن ڈاکٹر میڈز گلبرٹ نے نارویجن وزارت خارجہ کو ایک درخواست دی ہے۔اس درخواست میںڈاکٹر گلبرٹ نے زخمی فلسطینی بچوں کے لیے ایک تجویز دی ہے۔اس کے مطابق انکا کہنا ہے کہ فلسطینی ہسپتالوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے اور انہیں بھی مریضوں کے علاج کے سلسلے میں مدد چاہیے ۔تاہم وہ چاہتے ہیں کہ کچھ زخمی فلسطینی بچوں کو ناروے کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت دی جائے۔نارویجن ڈاکٹر گلبرٹ کا فلسطینی بچوں سے ہمدردی کا جذبہ تمام انسانیت اور عالم اسلام کے لیے قابل قدر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں